مرکز کے زرعی قوانین کے سلسلے میں پنجاب ہریانہ میں احتجاج ومظاہرہ کے درمیان منگل کو اس قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی ۔
قرارار پیش کرنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ' میں استعفیٰ دینے سے نہیں ڈرتا' انہوں نے آگے کہا' مجھے اپنی سرکار کے برخاست ہونے کا خوف نہیں ہے۔ لیکن میں کسانوں کو پریشان یا برباد نہیں ہونے دوں گا۔'۔
نئے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے خصوصی سیشن کے دوسرے دن وزیر اعلیٰ نے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف تین بل پیش کیے۔
وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے ذریعہ پیش کیے تین بل، کسان استحصال تجارت اور ایکسائز (خصوصی التزام اور پنجاب ترمیم) بل 2020، ضروری چیز(خصوصی التزام اور پنجاب ترمیم) بل 2020 اور کسان(خود کفیل اور تحفظ) سمجھوتہ قیمت بھروسہ اور زرعی سروس( خصوصی التزام اور پنجاب ترمیم) بل 2020 ہیں۔