اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسّی مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر - نوئیڈا

دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا کے سپرٹیک ایکو ولیج 2 میں پانی کے لیے ترس رہی عوام کو پانی تو نہیں مل سکا، لیکن سڑک کی ناکہ بندی کرنے کے الزام میں سوسائٹی کے تقریبا 80 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر درج

By

Published : Sep 12, 2019, 9:58 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:39 AM IST

نوئیڈا ایکسٹینشن میں ہزاروں افراد قریب 72 گھنٹوں سے پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ سوسائٹی کے لوگوں نے جب اپنے مطالبات کے ساتھ سڑک پر مظاہرہ کیا تو انتظامیہ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیا۔

سپرٹیک ایکو ولیج -2 کی یہ سوسائٹی پانی کے مسائل سے نبرد آزما ہے۔ مغربی گریٹر نوئیڈا (نوئیڈا ایکسٹینشن) میں آباد اس سوسائٹی میں قریب تین ہزار خاندان آباد ہیں اور اتوار کی رات سے اس سوسائٹی کو پانی نہیں مل رہا ہے۔

جن تین چار دن گزر جانے کے بعد بھی یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو مقامی لوگوں نے منگل کی رات چار مورتی علاقے کے قریب تین گھنٹے تک ٹریفک بلاک کردی۔

پانی کی ضرورت پوری کیے جانے کی غرض سے مظاہرہ کرنے والوں کو پانی تو نہیں ملا لیکن سوسائٹی کے تقریبا 80 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس ایف آئی آر میں آٹھ افراد کے نام درج ہیں، جبکہ 60-70 دیگر نامعلوم افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات سے سپرٹیک ایکو ویلج 2 میں پانی نہیں ہے۔ ابتدا میں بلڈر نے بتایا کہ موٹر کی خرابی کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہے موٹر ٹھیک ہونے کے بعد مسلۂ ختم ہوجائے گا۔ عارضی طور پر اس مسلئے کو حل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

منگل کے روز بھی سوسائٹی کے لوگوں کو ٹینکر سے 20 ویں منزل تک پانی لینے پر مجبور کیا گیا جس کے بعد ان کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا۔

اس مسلئے سے پریشان ہوکر منگل کی رات آٹھ بجے کے قریب سوسائٹی کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سڑک پر اترگئی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، اس احتجاج کے سبب سڑک پر کافی دیر تک جام لگا رہا۔ انتطامیہ کو جب جام لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تب فوراً اس علاقے میں پولیس فورس کو روانہ کیا گیا۔

سوسائٹی کے ایک شخص منوج جھا نے بتایا کہ اس تعلق سے بلڈر کے نمائندے نتیش اروڑا سے بات کی گئی جس نے اس مسلئے کا ازالہ کرنے کی بجائے یہ کہا کہ اگر سوسائٹی کے لوگ تین دن تک نہیں نہاتے ہیں تو کیا ہوجائے گا؟

حالانکہ اس معاملے کے بعد سوسائٹی کے لوگوں نے پولیس سے شکایت کی پولیس کے کہنے کے باوجود نتیش لوگوں کے مسائل سننے کو تیار نہیں تھا حتی کہ اس نے سوسائٹی کے مکینوں سے بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details