اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Awareness Programme in Seelampur: بجلی کے کرنٹ سے بچاؤ کیلئے سیلم پور میں عوامی بیداری پروگرام - بجلی سے بچائو اور اس سے تحفظ کے لیے عوامی بیداری مہم

دہلی میں سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے بجلی سے بچاؤ اور اس سے تحفظ کے لیے عوامی بیداری مہم میں شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت معروف سماجی کارکن حاجی لطافت علی نے کی۔ Public awareness program in Salempur

بجلی کے کرنٹ سے بچاؤ کے لیے سیلم پور میں عوامی  بیداری پروگرام
بجلی کے کرنٹ سے بچاؤ کے لیے سیلم پور میں عوامی بیداری پروگرام

By

Published : Jul 31, 2022, 5:01 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمن نے برہم پوری کے ہریجن سینئر سیکنڈری اسکول میں بجلی سے بچاؤ اور اس سے تحفظ کے لیے عوامی بیداری مہم کے تحت شرکت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام مصطفی آباد کی سرگرم صوفیہ این جی او اور بی ایس ای ایس نے مشترکہ طور سے کیا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت معروف سماجی کارکن حاجی لطافت علی اور نظامت گڈو بدایونی نے کی جبکہ مہمانا ن خصوصی کے طور پرجعفر آباد کی سابق کونسلر اسما رحمن، حاجی رئیس احمد، شاہ ویزخان، محمد اختر صدیقی، انیس احمد اور بی ایس ای ایس افسران نے بطور خاص شرکت کی۔ رکن اسمبلی عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرنٹ سے اموات ہونا عام بات ہوگئی ہے اور ہمارے علاقے میں بھی کئی اموات ہو گئیں ہیں۔ Public awareness program in Salempur

بجلی کے کرنٹ سے بچنے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنا بیحد ضروری ہے اور جس طرح ناٹک کے ذریعے لوگوں کو بجلی سے بچائو کے تئیں بتایا گیا ہے اس ناٹک کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ لوگ بجلی کی زد میں آنے سے بچ سکیں اور اچانک زد میں آنے سے زندگی بچانے کے لیے پہلی فرصت میں کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی سبھی کو معلومات ہونا ضروری ہے۔

ناٹک میں بتایا گیا کہ اس کوئی بجلی کی زد میں آجائے تو اسے بچانے کے لیے لکڑی کا استعمال کرنا چاہیے اور ڈاکٹر کو فون کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، آگ لگنے کی صورت میں اس پر مٹی ریت ڈالا جائے اور ایک ہی بورڈ سے پنکھے، بلب، ٹیوب لیٹ، فریج، کولر، اے سی، ہٹر و دیگر لوڈ نہ ڈالا جائے کیونکہ ایک ہی بورڈ سے مزید لوڈ سے آگ لگنے کا خطرح لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹر گھرکے باہر لگوائیں اور چائنیز مانجھے سے بچیں کیونکہ اس مانجھے پر کرنٹ آتا ہے، جسے چھونے والا بجلی کی زد میں آجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Electricity Department Program in Gaya: گیا میں محکمہ بجلی کی جانب سے امرت مہوتسو کے تحت تقریب منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details