نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس شروع ہوتے ہی ارکان پارلیمنٹ نے کسانوں کی حمایت میں پارلیمنٹ کے باہر زرعی قوانین کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شرومنی اکالی دل اور بی ایس پی کے دیگر ممبران پارلیمنٹ شامل تھے۔
سنیوکت کسان مورچہ نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اپوزیشن کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیپلز وِہپ جاری کیا تھا اور متعدد ممبران پارلیمنٹ سے ذاتی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔
سنیوکت کسان مورچہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کسانوں کے معاملات اٹھائے ہیں جو کسان کئی ماہ سے تحریک کے ذریعے اٹھا رہے تھے۔