اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے، پرتشد د جھڑپیں - پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا

کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھر، پیٹرول بم پھینکے اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بند کر دیا ۔

کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے، پرتشد د جھڑپیں

By

Published : Nov 22, 2019, 12:00 PM IST


پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ مقامی میڈیا ال ٹیمپو نے بتایا کہ جمعرات کو ریلی کے دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ بڑے پیمانے پر جھڑپیں ہوئیں ۔ مظاہرین نے بگوٹا، مینزلز، سینٹاگو ڈے کیلی اور بوکارا مانگا میں ٹائر جل کر، پیٹرول بم اور پتھر پھینک کر پر تشدد مظاہرہ کیا ۔

اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے ۔ ”سینٹا گو ڈے کیلی کے میئر مورسس آرمٹیزنے جمعرات کو کہا’’ نیشنل پروٹسٹ ڈے منائے جانے کی وجہ شہر کے کئی اضلاع میں پر تشدد جھڑ پیں ہوئی ہیں جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شہر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی کرفیو کی خلاف ورزی کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔

کولمبیا میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے، پرتشد د جھڑپیں۔ویڈیو

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لیا ہے ۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں کئی لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں ۔ کولمبیا حکومت نے پروٹیسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے ۔ ہتھیار لے جانے اور شراب کی فروخت پر سخت پابندی عائد کی ہے اور کرفیو لگانے کے امکان کا اعلان کیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details