دہلی۔ہریانہ شاہراہ پر واقع سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ آج یہاں احتجاج میں شامل ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ اوشے ٹاور کے قریب دیگر کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ایک کسان آج مردہ حالت میں پایا گیا۔
موہالی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ کسان کی شناخت گرمیت سنگھ کے طور کی گئی جن کا آج دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ گرمیت سنگھ کی موت کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کیا۔