جعفرآباد میں مظاہرہ تیز ہوتے جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات کی گئی ہے اور پولیس کو لاٹھی چارج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مظاہرین حکومت کے خلاف مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں، ماحول بھی کشیدہ ہے، جعفرآباد سے موج پور کی جانب جانے والے راستے کو پوری طرح سے بلاک کردیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس سڑک پر کوئی ٹریفک نہیں ہے۔
جعفرآباد میں بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں، اسی درمیان گذشتہ روز جعفرآباد، موج پور علاقے میں تشدد برپا ہوگیا، اس تشدد میں 13افراد کی موت ہوگئی ہے۔
جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے ایک بار پھر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہو رہے ہیں، میٹرو اسٹیشن کے نیچے کافی تعداد میں مظاہرین جمع ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس فورسز بھی تعینات کی گئی ہے جس طرح سے جعفرآباد اور موج پور میں تشدد ہوا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات کی گئی ہے، جگہ جگہ پر پولیس تعینات ہے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔ اعلی عہدیدار علاقے میں مسلسل گشت کر رہے ہیں اور موقع کی جانچ کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس کے اعلی عہدیدار مستقل طور پر مظاہرین سے امن بحال کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔