اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babri Masjid Demolition: ہلی کے جنتر منتر پر بابری مسجد کی 29 ویں برسی پر احتجاج - بابری مسجد کی 29 ویں برسی پر احتجاج

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر آج بابری مسجد کی شہادت کی 29 ویں برسی 29th Anniversary Of Babri Masjid Demolition کے موقع پر مختلف ملی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج Protest Against Babri Masjid Demolition کیا گیا۔

Babri Masjid Demolition: ہلی کے جنتر منتر پر بابری مسجد کی 29 ویں برسی پر احتجاج
Babri Masjid Demolition: ہلی کے جنتر منتر پر بابری مسجد کی 29 ویں برسی پر احتجاج

By

Published : Dec 6, 2021, 7:51 PM IST

دہلی کے جنتر منتر پر مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے بابری مسجد کی 29 ویں برسی Anniversary Of Babri Masjid Demolition کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا Welfare Party of India کے رہنما عمر خالد Umar Khalid کے والد قاسم رسول الیاس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت بابری مسجد معاملہ Babri Masjid Case میں فیصلہ ضرور سنا چکی ہے لیکن اس کے خلاف احتجاج بھی اس فیصلے کی وجہ سے ہی کیا جا رہا ہے۔ جس میں عدالت نے یہ قبول کیا ہے کہ بابری مسجد کو شہید کیا گیا۔

Babri Masjid Demolition: ہلی کے جنتر منتر پر بابری مسجد کی 29 ویں برسی پر احتجاج

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے وزیراعظم نے بابری مسجد کی تعمیر Construction of Babri Masjid کی بات کہی تھی، عدالت بھی مانتی ہے کہ بابری مسجد کو مسمار کرنا جرم ہے۔ ایسے میں ہم تب تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک بابری مسجد کے ملزمین کو سزا نہیں ہوگی۔ قاسم رسول نے مزید کہا کہ بابری مسجد کو شہید کرنے کا واقعہ بھارت کی تاریخ میں ایک بدنما داغ ہے۔

وہیں سوشل دیموکریٹک پارٹی آف انڈیا Social Democratic Party of India کے نائب صدر محمد شفیق نے کہا کہ ریاست اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ آج کاشی متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ ملک میں اقلیتی برادری کی کہیں بھی ماب لنچنگ ہو جاتی ہے، مجرم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سب اس لیے کیونکہ جب بابری مسجد کے ساتھ ایسا ہوا تھا تب ہم خاموش تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Babri Masjid Demolition Anniversary Today: بابری مسجد کی برسی پر مسلم علاقوں سیکیورٹی انتظامات سخت

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر نے بھی ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کو شہید ہوئے 29 برس مکمل ہونے کے باوجود ملک میں دیگر عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آج کی تاریخ کے لیے متھرا کاشی میں ریلی Rally in Mathura Kashi نکالنے کی بھی بات کہی گئی تھی۔ البتہ متھرا میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details