دہلی: کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب معاملے پر گذشتہ دنوں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ Karnataka High Court Verdict Over Hijab عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام میں حجاب پہننا ضروری نہیں ہے۔ اس لیے اسکول اور کالجز میں حجاب پر عائد پابندی جائز ہے۔
اس سلسلے میں آج شاہین باغ کے چالیس فٹا روڈ پر بعد نماز جمعہ ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر احتجاج کیا۔ اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا۔
وہیں دیگر لوگوں نے کہا کہ پردہ اسلام کا بنیادی حصہ ہے اور بھارتی آئین میں بھی ہر کسی کو مذہبی آزادی دی گئی ہے لیکن جس طرح سے کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر فیصلہ دیا ہے وہ صحیح Karnataka Hijab Case نہیں ہے۔