اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Israel in Delhi: بیت المقدس کی بازیابی کیلئے فتحپوری مسجد کے باہر احتجاج - دہلی میں مسلمانوں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

دہلی کے فتحپوری مسجد کے باہر مسلمانوں نے آج یوم قدس کے موقع پر بیت المقدس کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا اور کہا کہ بیت المقدس عالم اسلام کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لیے ہم مسلمان بیت المقدس کی بے حرمتی کو بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ protest Held Against Israel in Delhi on World Quds Day

بیت المقدس کی بازیابی کے لیے فتحپوری مسجد کے باہر احتجاج
بیت المقدس کی بازیابی کے لیے فتحپوری مسجد کے باہر احتجاج

By

Published : Apr 29, 2022, 5:17 PM IST

دہلی: عالمی یوم القدس کے موقع پر آج دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری کے باہر بعد نماز جمعہ مسلمانوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور بیت المقدس کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ سنہ 1979 میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے بیت المقدس کی بازیابی کے لیے جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ تمام عالم اسلام اس روز فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرسکیں۔ تب سے ہی ہر برس جمعۃ الوداع کے موقع پر دارالحکومت دہلی کی شاہی مسجد فتح پوری میں بیت المقدس کے لیے صدائے بلند کی جاتی ہیں۔ protest Held Against Israel in Delhi on World Quds Day

ویڈیو
احتجاج کے دوران مظاہرین سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبل اول ہے اور اسی مسجد سے ہمارے نبی نے معراج کا سفر طے کیا تھا، اس لیے یہ تمام عالم اسلام کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ہم اپنے بیت المقدس کی بے حرمتی بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے۔ Muslims protest against Israel in Delhi

مزید پڑھیں:


وہیں دیگر مظاہرین نے کہا کہ ان سب کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اگر امریکہ چاہے تو ایک دن میں فلسطین کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن امریکہ نہیں چاہتی کہ اس مسئلہ کا حل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر آکر فلسطین اور بیت المقدس کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details