اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سیاہ پٹی باندھ کر شدید احتجاج - ای ٹی وی بھارت کی خبر

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر حضرت مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر پورے ملک میں شدید اور سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اترپردیس کے نوئیڈا کے دادری قصبے میں بھی شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔ بعد نماز جمعہ لوگوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج اور ناراضگی درج کرائی۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

Protest against the arrest of Maulana Kaleem Siddiqui
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سیاہ پٹی باندھ کر شدید احتجاج

By

Published : Sep 25, 2021, 12:00 PM IST

اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مولانا کی گرفتاری کی وجہ سے پورے ملک کے مسلمانوں اور انسانیت کو پسند کرنے والے تمام لوگوں میں بے چینی اور دکھ کا ماحول ہے۔ یہ ایک سیاسی سازش ہے۔ مولانا جیسی اہم شخصیت کو ملک کی فضا خراب کرنے کی سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ بالکل غلط ہے۔ ملک میں مسلمانوں پر ، دلتوں پر ، قبائلیوں پر ، مزدوروں پر ، کسانوں پر ، بے سہارا لوگوں پر ، مظلوموں پر ہو رہے ظلم و زیادتی اور گرفتاریوں کو فوری روکا جائے۔

ویڈیو

تمام مسلمان ہند اور وہ تمام لوگ جو انسانیت اور امن پسند ہیں علمائے مدارس ، آئمہ مساجد کی یہ آواز ہے۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر سیاہ پٹی باندھ کر شدید احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

ترون ،لیاقت اور مکیش کانگریس کی امیدواری کے دعویدار

اس میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ سے درخواست ہے کہ مولانا کلیم صدیقی صاحب اور ان کی طرح جو دیگر گرفتاریاں ہوئی ہیں، ان سب کو رہا کیا جائے اور آئندہ ایسی گرفتاریوں کو روکا جائے تاکہ ملک میں امن اور ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رہے۔ اس میں دیگر تنظیمیں بھی شامل ہیں، جن میں اتحاد علمائے ہند، جمعیت علمائے ہند گوتم بدھ نگر نوئیڈا، آل انڈیا ملی تنظیم الفیض، آل انڈیا علماء بورڈ ،آل انڈیا جمعیت راجپوت، مجلس الاحرارے ہند ،راجپوت لیگ و علماء مدارس اور آئمہ مساجد خاص ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details