اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور جے این یو تشدد کے خلاف ذاکر حسین کالج میں احتجاج - سی اے اے اور جے این یو تشدد کے خلاف احتجاج

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان آج ذاکر حسین دہلی کالج کے طلبا نے بھی متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منظم کیا۔

protest against jnu attack in zakir hussain college
سی اے اے اور جے این یو تشدد کے خلاف ذاکر حسین کالج میں احتجاج

By

Published : Jan 14, 2020, 11:36 PM IST

اس موقع پر کالج کی طالبہ ادیبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ اور جے این یو میں طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ ہم نے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سی اے اے اور جے این یو تشدد کے خلاف ذاکر حسین کالج میں احتجاج

کالج کے ایک اور طالب علم محمد مدثر نے کہا کہ ہم نے مودی کو وزیراعظم حکومت چلانے کےلیے بنایا تھا جبکہ موجودی حکومت آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی، تین طلاق اور بابری مسجد معاملہ میں ہم خاموش رہے کوئی احتجاج نہیں کیا لیکن اگر حکومت کی جانب سے آئین پر حملہ کیا جائے گا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

کالج طالبہ لوپا مدرا نے کہا کہ یہ حکومت فاشزم کے راستہ پر چل رہی ہے جبکہ مسلسل احتجاج کے باوجود کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی بات سننا ہے لیکن مودی حکومت آواز اٹھانے والوں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details