اس سلسلے میں کانگریس کے وفد نے ضلع صدر پرشوتم کی قیادت میں نوئیڈا کے سٹی مجیسٹریٹ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی سے مخاطب ایک میمورنڈم بھی دیا۔وفد کا کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش اور گوتم بدھ نگر میں جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہو ا ہے ۔
نوئیڈا میں جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - جرائم
ریاست اتر پردیش کےضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں بڑھتے ہوئے جرائم اور نظم و نسق کی بدترین صورتحال کے خلاف نوئیڈا یوتھ کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نوئیڈا میں جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ضلع صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ اگر تین ماہ کے اندر حالات بہتر نہیں ہوے تو کانگریس مقامی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی۔