اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج - کانگریس کا ہر ایک کارکن اس بل کے خلاف لڑے گا

کانگریس کا ہر ایک کارکن اس بل کے خلاف لڑے گا اورجان بھی دینی پڑی تووہ دے گا۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج
شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 11, 2019, 11:43 PM IST

شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے اس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ہر ایک کارکن اس بل کے خلاف لڑے گا اور اگر جان بھی دینی پڑی تووہ اس کے لیے دے دے گا۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج۔ویڈیو

وہیں دہلی کی سیاست پر اپنی گہری چھاپ چھوڑنے والے سابق رکن اسمبلی متین احمد کا کہنا ہے کہ ابھی بی جے پی اقتدارمیں ہے اس لیے وہ کسی کی نہیں سنتی، لیکن وہ وقت دور نہیں جب کانگریس اقتدار میں آئے گی اور اس بل کو واپس لے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے پاس ابھی فی الحال احتجاجی مظاہرے کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اس لیے ہم مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، اور جب اقتدار میں آیئں گے تو موجودہ حکومت کے فیصلے کو واپس لیں گے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details