اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے لکشمی نگر میں چین کے خلاف احتجاج

دہلی کے لکشمی نگر میٹرو اسٹیشن کے پاس چین کے خلاف زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے، جس میں معذور افراد سمیت خواتین بھی شریک ہوئیں اور نعرے بازی کرتے احتجاج کیا۔

دہلی کے لکشمی نگر میں چین کے خلاف احتجاج
دہلی کے لکشمی نگر میں چین کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 27, 2020, 4:20 PM IST

آج پورا ملک اتحاد کے دھاگے میں بندھا ہوا ہے، بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کو لیکر بھارت۔ چین سرحد پر ہی نہیں بلکہ بھارت کے اندر بھی چین کے خلاف کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

دہلی کے لکشمی نگر میں چین کے خلاف احتجاج

مشرقی دہلی کے لکشمی نگر میٹرو اسٹیشن میں کافی غم و غصہ اور احتجاج تھا جس میں لوگوں نے چین کے خلاف نعرے بازی کی اور چینی سامان جلا کر احتجاج کیا۔

وہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی چینی سامان نہیں خریدیں گے اور نہ ہی وہ کوئی چینی موبائل ایپلی کیشن استعمال کریں گے۔

لوگوں نے یہ بھی کہا کہ 'اب یہ بھارت 1962 کا بھارت نہیں ہے اب یہ 2020 کا بھارت ہے، اب چین کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details