دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے ابھی بھی شاہین باغ کی سڑکیں بند ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے جب مظاہرین سے بات چیت کی تو 'مظاہرین کا صاف طور پر کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی یہ متنازہ قانون کو جلد از جلد واپس لیں جیسے ہی وہ اس قانون کو واپس لیں گے راستہ کو کھول دیا جائے گا۔