اردو

urdu

دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت

By

Published : Dec 24, 2019, 6:31 PM IST

منگل کے روز منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک بڑی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ مزید شدت اختیار کرتے جارہا ہے۔ آج منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں آئین ہند کی کتاب، مجاہدین آزادی کی تصویریں پکڑے سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے جنتر منتر پہنچے۔

حالانکہ منڈی ہاوس میں پولیس نے دفعہ 144 لگا کر امتناعی حکم نافذ کر دیا تھا اس کے باوجود بھیڑ رکی نہیں اور بڑی تعداد میں لوگ اس مظاہرہ میں شامل ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے این آر سی کے نفاذ کے منصوبہ سے انکار کیا تھا مگر مظاہرین کو وزیر اعظم کے بیان پر بھروسہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں کیوں کہ خود وزیر داخلہ امت شاہ کئی بار این آر سی کے نفاذ کی بات دوہرا چکے ہیں۔

فی الحال جنتر منتر پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے، جب تک اس قانون کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تب تک یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details