اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن مظاہرہ - جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

اس مظاہرے کی خاص بات یہ رہی کہ یہ احتجاج پرانی دہلی کی عوام نے اپنے کاروبار بند کرکے کے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اکٹھا ہوئے-

دہلی: جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن مظاہرہ کا انعقاد
دہلی: جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن مظاہرہ کا انعقاد

By

Published : Dec 17, 2019, 8:07 PM IST

آج دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

اس مظاہرے کی خاص بات یہ رہی کہ یہ احتجاج پرانی دہلی کی عوام نے اپنے کاروبار بند کرکے کے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اکٹھا ہوئے-

دہلی: جامع مسجد کی سیڑھیوں پر پرامن مظاہرہ کا انعقاد

وہیں اس مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں پرانی دہلی کی عوام نے شرکت کی اور اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے ساتھ ہوئی بربریت کے خلاف احتجاج کیا-

مقامی باشندے محمد ذاکر نے جامعہ کے طلباء کے ساتھ ہوئی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہم ان کے ساتھ ہیں-
اس دوران پرانی دہلی کے تمام رہائشی علاقوں میں دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورسز کی بھی بڑی تعداد مستعد نظر آئی-

مظاہرہ کے دوران مسلسل اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کسی بھی طرح کا کوئی اشتعال انگیز عمل نہ کرنے کی ہدایات بطور مائیک کے دئے جارہے تھے-

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details