اردو

urdu

ETV Bharat / state

بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ ماہ ہوئے فسادات کے بعد مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے۔

بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 11, 2020, 8:23 PM IST

اسی بات سے ناراض لوگ آج دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچے، جن کا کہنا تھا کہ فسادات میں سب سے زیادہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں نے جانیں گنوائی ہیں، اور سب سے زیادہ مسلمانوں کے گھروں کو نذرآتش کیا گیا ہے، اس کے باوجود دہلی پولیس مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں کررہی ہے۔

بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اسی ضمن میں 'پاپولر فرنٹ آف انڈیا' کی جانب سے دہلی کے جنتر منتر پر یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رکن نوید عظیم نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ دہلی میں فسادات کس کے کہنے پر اور کس کے خلاف کیے گئے اس کے باوجود اقلیتی فرقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رکن نوید عظیم نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ دہلی میں فسادات کس کے کہنے پر اور کس کے خلاف کیے گئے اس کے باوجود اقلیتی فرقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ ماہ ہوئے فسادات کے بعد مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے

وہیں ترلوکپوری کے رہنے والے محمد دانش کی گرفتاری پر ان کے رشتہ داروں میں بے حد غصہ دیکھنے کو ملا، ای ٹی وی نے جب محمد دانش کے رشتہ داروں سے بات کی تو رشتہ داروں نے بتایا کہ محمد دانش بے گناہ ہے اسے بغیر کسی الزام کے پھنسایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details