نئی دہلی: فلمساز رام گوپال ورما نے زور دے کر کہا ہے کہ عدم رواداری کو فروغ دینا معاشرے کے لیے اچھا نہیں ہے۔ فلم ڈائریکٹر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل لینا منی میکلائی نے ایک دستاویزی فلم 'کالی' کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر میں دیوی 'کالی' کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم پی مہوا موئترا نے ٹیلی ویژن چینل کی کانفرنس میں دیوی پر متنازع تبصرہ کیا جس پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ intolerance Promoting is not good for society: ram gopal verma
'کالی' کے پوسٹر کے بارے میں پوچھے جانے پر، ورما نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا، "میں نے اس کی پیروی نہیں کی اور مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ عام طور پر معاشرے میں بہت زیادہ 'عدم رواداری' بڑھ رہی ہے جو میرے خیال سے اچھی بات نہیں ہے۔ لینا اور موئترا کا پوسٹر تنازع پر ایک کمیونٹی کے جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مذمت کا سامنا ہے۔ لوگ ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔