اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shaheen Group مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم دلانے کے لیے شاہین گروپ کی جانب سے پروگرام منعقد - دہلی خبر

شاہین گروپ کی جانب سے ایک پہل مدرسہ پلس کے نام سے کی گئی ہے، مدرسہ پلس کے ذریعے پانچ ہزار ایسے حفاظ اور پانچ ہزار مدارس کے طلبا جو عصری تعلیم سے بالکل نابلد ہیں انہیں اٹھارہ ماہ میں این آئی او ایس کے ذریعے اردو میڈیم سے دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کے قابل بنایا جائے گا۔

شاہین گروپ کی جانب سے پروگرام منعقد
شاہین گروپ کی جانب سے پروگرام منعقد

By

Published : Mar 18, 2023, 5:05 PM IST

Updated : Mar 19, 2023, 2:46 PM IST

شاہین گروپ کی جانب سے پروگرام منعقد

حفاظ کرام اور مدارس کی تعلیم حاصل کرنے والے 10 ہزار طلباء کے لیے شاہین گروپس آف انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک پروگرام آج دار الحکومت دہلی میں منعقد کی گیا، اس پروگرام کا نام مدرسہ پلس رکھا گیا ہے، مدرسہ پلس کے ذریعے پانچ ہزار ایسے حفاظ اور پانچ ہزار مدارس کے طلبا جو عصری تعلیم سے بالکل نابلد ہیں انہیں اٹھارہ ماہ میں این آئی او ایس کے ذریعے اردو میڈیم سے دسویں جماعت پاس کرائی جائے گی۔ مجموعی طور پر حفاظ اور طلبہ مدارس کو ملک بھر کے 50 مدارس میں معیاری رہائشی انتظامات کے ساتھ تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ اس کے لیے 14 تا 18 سال کے حفاظ داخلے کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت داخلہ لینے والے امدادی (زکوۃ کے مستحق) طلباء کو صد فیصد مفت اور غیر امدادی طلباء سے تعلیمی و طعام فیس کے طور پر ماہانہ 3000 روپے وصول کیے جائیں گے۔ جن مدارس کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں 21 مدارس کا تعلق یوپی سے، بہار سے پانچ، ہریانہ سے ایک، جھارکھنڈ سے تین، مغربی بنگال سے تین، مدھیہ پردیش سے ایک، اڈیسہ سے ایک، راجستھان سے تین، مہاراشٹر سے تین، تلنگانہ سے چار اور کرناٹک سے سات مدارس کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں لڑکیوں کے لیے رامپور، اعظم گڑھ اور رانچی میں ایک ایک مدرسہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

شاہین گروپس کے چیئرمین عبد القدیر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دہلی میں ایک بھی مدرسہ شاہین گروپس آف انسٹی ٹیوٹ کی اس مدرسہ پلس پروگرام میں شامل نہیں ہے اس کے پیچے وجہ بتائی گئی ہے کہ ابھی تک ان کے پاس کسی ایسے مدرسہ کی جانکاری نہیں ہے جس میں حفاظ کے رہنے کے لیے معقول انتظام ہو۔ طلبا کے انتخاب کے عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حفاظ کے لیے سب سے ضروری ہے کہ وہ ایک اچھے حافظ ہوں، اسی کا ٹیسٹ لیا جائے گا باقی تمام ذمہ داری ان کی ہے وہ 18 ماہ میں طلباء کو این آئی او ایس کے ذریعے 10 جماعت کا امتحان دینے کے قابل بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:Shaheen Group of Institutions: ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عبدالقدیر سے خاص ملاقات

Last Updated : Mar 19, 2023, 2:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details