اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بغیراجازت پولیس کا کیمپس میں آنا غیرقانونی' - CAA stir in Delhi

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ طلبا کے ساتھ ہوئی بربریت کی تصویر دیکھ کر میں بہت دکھی ہوں۔

بغیر اجازت کے پولیس کا کیمپس میں آنا غیرقانونی
بغیر اجازت کے پولیس کا کیمپس میں آنا غیرقانونی

By

Published : Dec 16, 2019, 10:42 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا گذشتہ کئی دنوں سے شہریت ترمیمی ایک کے خلاف احتجاج کررہے تھے، وہیں گذشتہ روز طلبا کا احتجاج بے قابو ہوگیا۔جس کے بعد پولیس نے احجاجیوں پر قابو پانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

نجمہ اختر(وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ)

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ میں ہونے والے تشددی مظاہرے پر طلبا کے ساتھ ہونے والی توڑ پھوڑ کی تصویر دیکھ کر کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

وہیں اس پورے معاملے کو لے کر جامعہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ طلبا کے ساتھ ہوئی بربریت کی تصویر دیکھ کر میں بہت دکھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا بغیر اجازت کیمپس میں آنا اور لائبریری میں پڑھائی کررہے طلبا پر کاروائی غیر قانونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جامعہ کی پوری برادری طلبا کے ساتھ ہیں، ساتھ ہی کہا کہ طلبا کو کسی بھی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جامعہ انتظامیہ طلبا کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details