دہلی: آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے اردو سروس کے بیشتر پروگرام نشر نہیں کیے جا رہے اس کے بجائے ہندی کے پروگرام آن ایئر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ مرکزی حکومت اب اردو سروس کو مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے، اسی لیے اردو کے پروگرامز کو بند کردیا گیا ہے۔
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے دانش اقبال سے بات کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ اگر سرکار آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تو اس سے بھارتیہ عوام کو کوئی نقصان نہیں ہے، البتہ بھارتیہ حکومت کے سفارتی امور کو ضرور نقصان پہنچائے گا۔
پروفیسر دانش اقبال نے مزید بتایا کہ اردو سروس کا قیام دراصل ایکسٹرنل سروس کے طور پر منسٹری آف ایکسٹرنل افیئر کے تحت کیا گیا تھا، جس کا مقصد بھارت سے پاکستان جانے والے مہاجرین کی داد رسی کرنا اور پاکستان حکومت کے ذریعے ہونے والے پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ آل انڈیا ریڈیو کی سب سے پاپولر اور ٹاپ ریٹڈ سروس ہے، اگر اسے بند کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پاکستان میں اس کی شبیہ بہتر رہے مزید اسے مہاجرین کا کوئی خیال بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اردو سروس بند کرنے سے بھارتیہ عوام پر کوئی اثر نہیں، البتہ سفارتی طور پر کمزور ہوگا بھارت، پروفیسر دانش اقبال - آن ایئر پر دانش اقبال کا بیان
آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کے بیشتر پروگرام نشر نہیں کیے جا رہے اس کے بجائے ہندی کے پروگرام آن ایئر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں کہا جارہا کہ حکومت اردو سروس کو مکمل طور پر بند کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے پروفیسر دانش اقبال نے کیا کہا آئیے جانتے ہیں۔
اردو سروس بند کرنے سے بھارتیہ عوام پر کوئی اثر نہیں، البتہ سفارتی طور پر کمزور ہوگا بھارت: پروفیسر دانش اقبال
Published : Dec 4, 2023, 4:11 PM IST
انہوں نے مزید کہا کہ جب اردو سروس جاری تھی اس وقت پاکستان سے کٹو میں بھر کر لوگ خطوط بھیجا کرتے تھے اور بعد میں ای میل کے ذریعے بھی روزانہ ڈھیر سارے ای میل موصول ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اردو سروس کے پروگرامز کی جگہ ہندی کے پروگرامز نشر کیے جا رہے ہیں، جن میں بازار منترا بھی شامل ہے۔ ایسے میں پاکستان کی عوام بھارت کے شیئر بازار میں کیوں دلچسپی لے گی یہ میرے سمجھ سے باہر ہے۔