نئی دہلی: پروفیسر اقتدار محمد کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹیڈیز کا آج سربراہ مقرر کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر اقتدار محمد خاں کو ان کی گراں قدر صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں اسلامک اسٹڈیز کا صدر شعبہ مقرر کیا ہے۔ Prof. Iqtidar Mohammad Khan appointed Head of JMI Department of Islamic Studies
پرفیسر اقتدار محمد خاں اس سے پہلے بھی اس شعبے کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ رہ چکے ہیں۔ انہیں دوبارہ صدر شعبہ بنائے جانے پر شعبے سے وابستہ اساتذہ کے ساتھ طلبا وطالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پروفیسر اقتدار محمد خاں صدر شعبہ کی حیثیت سے اساتذہ طلبا و طالبات کے ساتھ بڑی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں اور ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں جس سے پڑھنے پڑھانے کا ایک اچھا ماحول بنا رہتا ہے۔