قوومی درالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی اور سرحدی شہر نوئیڈا سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی دس بسز کے ذریعہ منگل کی دیر رات سے 200 مہاجر مزدور بھیجے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ان تارکین وطن مزدوروں کو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 40 کے قریب پناہ گاہوں میں علیٰحدہ علیٰحدہ رکھا گیا تھا۔
ان تمام کارکنوں نے شیلٹر ہوم میں 14 دن کی کوارنٹین مدت کو مکمل کیا ہے، حالانکہ بسز میں سوار ہونے سے قبل بھی ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ گریٹر نوئیڈا کے دادری میں کوشالیہ ورلڈ سکول میں پناہ گزین مزدوروں کے لیے اترپردیش ٹرانسپورٹ کی بسز منگل کی شب علی گڑھ، کانپور، پریاگ راج، بدایوں اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہوگئیں۔