کانگریس نے سٹی پولیس چیف اور جے این یو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس نے جمعہ کے روز جے این یو تشدد کیس میں نو مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کیں اور دعوی کیا کہ جے این یو ایس یو کے صدر آئیشی گھوش ان میں سے ایک تھیں۔ نو میں سے سات کا تعلق بائیں بازو والی طلبا تنظیموں سے ہے جبکہ دو دائیں بازو کے طلباء تنظیم سے وابستہ ہیں۔
کانگریس کے سینئر ترجمان اجے ماکن نے کہا کہ دہلی پولیس کی تحقیقات پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے ہیں کیونکہ وہ آزادانہ طور پر جانچ پڑتال کرنے اور مجرموں کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا جے این یو کیس کی تحقیقات غیر اطمنان بخش ہے۔ مظلوم طلبا و طالبات کو ہی ملزم بنایا گیا ہے۔
جے این یو کیمپس میں 5 جنوری کو ہونے والے تشدد کی بنیاد پر کچھ ویڈیو کلپس چلاتے ہوئے پارٹی نے دعوی کیا کہ ایک وکاس پٹیل کی شناخت پولیس نے ایک فسادی کے طور پر کی ہے لیکن اس کا اصل نام شیو منڈل ہے۔