نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطہ میں واقع پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں یوم خواتین کے موقع پر دس روزہ کھیل کود ٹورنامنٹ مقابلو ں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر متعدد ٹیمو ں نے شرکت کی تھی۔ جس میں کئی خواتین کی ٹیموں نے کھیل کے جوہر دکھائے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پٹودی اسپورٹس کمپلیس میں دس روز انٹر فیکلٹی کھیل کے اختتام پر انعامات تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر فاتحین کو حکومت ہند کے وزارت ثقافت کے ڈپٹی سکریٹری شاہ فیصل اور دہلی ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر وشواس راؤ نے کھلاڑیوں کے درمیان میڈل اور انعامات تقسیم کیے۔پروگرام کی مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اخترنے مہمانان اعزازی کے ساتھ فٹ بال،والی بال،بیڈمنٹن مرد و خواتین کے مقابلوں کے فاتحین اور رنراپ کو ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیے گئے۔
پروگرام میں فیکلٹی کے ڈینز،شعبہ جات کے صدور،تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبا نے شرکت کی۔پروفیسر نجمہ اختر نے گیمز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور ساتھ ہی کامیابی سے ٹورنامنٹ منعقدکرانے کے لیے ڈپارٹمنٹ کے اعزازی ڈائریکٹر کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔