اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلبھ سریواستو قتل کیس: پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر صحافی سلبھ سریواستو قتل کیس کی تفتیش مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

By

Published : Jun 15, 2021, 2:10 PM IST

پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سلبھ سریواستو نے پولیس کو تحریر دی تھی کہ شراب مافیا غیر قانونی شراب سے متعلق ان کی خبروں سے ناراض ہیں لہذا وہ اپنے اور اپنے کنبہ کے تحفظ کے حوالہ سے پریشان ہیں لیکن ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں شراب مافیا اور انتظامیہ کے مابین ساز باز ہے اور اسی ساز باز کے سبب شراب مافیا بلا خوف و خطر جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور انتظامیہ ان کے خلاف آنے والی کسی بھی شکایت پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے ان سارے معاملے کی سی بی آئی سے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’اے بی پی نیوز کے صحافی سلبھ سریواستو کی 13 جون کی رات کو ضلع پرتاپ گڑھ میں مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔ وہ ایک نیوز کور کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک اینٹ بھٹے کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ان کے سر پر چوٹوں کے گہرے نشان تھے۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details