راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر کانگریس کی یوتھ یونٹ نے پیر کے روز بہار کی اس خاتون کو بھیجنے کا انتظام کیا، جس کے شوہر کا پچھلے دنوں میں انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنے گھر جانے کے لئے جدوجہد کررہی تھی۔
پرینکا گاندھی سنیتا کے ایک بچے کی تعلیم کا خرچ اٹھائیں گی - فون پر سنیتا سے بات کی
یوتھ کانگریس کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی نے پیر کے روز فون پر سنیتا سے بات کرکے انہیں تسلی دی اور ان کے بیٹے کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کی ہے۔
پریانکا گاندھی سنیتا کے ایک بچے کی تعلیم کا اخراجات اٹھائیں گی
اطلاعات کے مطابق اس خاتون کے شوہر کا 3 دن قبل سہسرام میں انتقال ہوگیا تھا اور تب سے اسے اپنے گھر جانے کی فکر لاحق تھی۔
یہ خاتون دہلی میں اپنے ایک رشتہ دار سے ملنے آئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہیں رک گئیں۔