باپو کے قاتل محب وطن؟ ہے رام! - congress
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قتل کرنے والے ناتھورام گوڈسے کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر سادھوی سنگھ ٹھاکر کے ’محب وطن‘ کہنے پر سوال کیا کہ باپو کا قاتل کس طرح محب وطن ہو سکتا ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو محترمہ پرگیا سنگھ کے تبصرہ پر ٹوئیٹ کیا باپو کے قاتل محب وطن؟ ہے رام!!
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے امیدوار کے بیان سے خود کو الگ کرنے سے ہی کام نہیں چلے گا۔ بی جے پی کے بڑے دیش بھکت میں کیا اپنا رخ واضح کرنے کی ہمت ہے۔
غور طلب ہے کہ بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سادھوی پرگیا سنگھ نے کہا تھا ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھے اور ہمیشہ رہیں گےبی جے پی نے خود کو ان کے بیان سے الگ کرتے ہوئے ان سے اس پر عوامی طور پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔