اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہنگائی کے مسئلے پر پرینکا گاندھی کی حکومت پر تنقید

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خوردنی تیلوں کی آسمانی چھوٹی قیمتوں کے سلسلے میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالات یہ ہوگئے ہیں کہ ایک مہینے کا سرسوں کا تیل خریدنے کے لیے کسان کو ایک کنٹل گیہوں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

مہنگائی کے سلسلے میں پرینکا کی حکومت پر تنقید
مہنگائی کے سلسلے میں پرینکا کی حکومت پر تنقید

By

Published : Jul 2, 2021, 10:32 PM IST

پرینکا گاندھی نے آج جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ ہر طرف مہنگا کا قہر برپا ہے اور کسان کو محض ایک لیٹر سرسوں کا تیل خریدنے کے لیے 14 کلو گیہوں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی قیمت کسان کے 14 کلو گرام گیہوں کے برابر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ایک کسان کنبے کو ہر ماہ سرسوں کا تیل خریدنے کے لیے تقریباً ایک کنٹل گیہوں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے نہ کاشت میں بچت۔ مہنگائی کے قہر سے عوام بے چین ہیں‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details