اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi کھلاڑیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت ہے

پرینکا گاندھی وڈرا نے خواتین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور کوچ پر جنسی استحصال کے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد ملزمین کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہئے۔Priyanka Gandhi Demands Inquiry On Women Wrestler Complaints

کھلاڑیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت ہے
کھلاڑیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت ہے

By

Published : Jan 19, 2023, 8:15 PM IST

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے خواتین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور کوچ پر جنسی استحصال کے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد ملزمین کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہئے۔

محترمہ وڈرا نے ٹویٹ کیاکہ "ہمارے کھلاڑی ملک کا فخر ہیں۔ وہ عالمی سطح پر اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن اور اس کے صدر پر استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی آواز سنی جائے۔ الزامات کی جانچ ہونی چاہیے اور مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی اس معاملے پر حکومت پر حملہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ "کلدیپ سینگر، چنمیانند، باپ بیٹا ونود آریہ-پلکت آریہ.... اور اب یہ نیا معاملہ۔ بیٹیوں پر تشدد کرنے والے بی جے پی لیڈروں کی فہرست لامتناہی ہے۔ کیا بیٹی بچاؤ بی جے پی لیڈروں سے بیٹیوں کو بچانے کی وارننگ تھی؟ وزیر اعظم جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sexual Harassment Case In WFI وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی سے بہتر گھنٹوں میں وضاحت طلب کی

واضح رہے کہ ملک کی معروف خواتین ریسلرز نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور کچھ کوچز پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے اور ان کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details