سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی Former CJI Ranjan Gogoi کے خلاف راجیہ سبھا میں استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ Privilege violation Motion Against Ranjan Gogoi۔ ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن موسم نور نے راجیہ سبھا کے نامزد رکن رنجن گگوئی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گگوئی کاانٹرویو کے دوران کیا گیا تبصرہ راجیہ سبھا کی توہین پر مبنی تھا دراصل، ایک قومی نیوز چینل پر انٹرویو کے دوران رنجن گگوئی سے راجیہ سبھا میں ان کی موجودگی ranjan gogoi about rajya sabha کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ جس پر رنجن گگوئی نے راجیہ سبھا میں اپنی کم حاضری Low Rajya Sabha attendance کی وجہ کووڈ-19 پروٹوکول اور بیٹھنے کے انتظامات میں سماجی دوری Social distance کا حوالہ دیا تھا۔