اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبأ و طالبات کو بڑی راحت - دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبأ و طالبات کی فیس بقایا ہونے پر اسکول انتظامیہ ان کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ نہیں روک سکتے۔

ٹرانسفر سرٹیفکیٹ

By

Published : Jul 12, 2019, 5:46 PM IST

ہائی کورٹ نے دو طلبأ کے خط کو عرضی میں تبدیل کرتے ہوئے دہلی کے کلاچی ہنس راج ماڈل اسکول کو حکم دیا ہے کہ 'وہ اسکول فیس بقایا رکھنے والے طلبأ کے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

دراصل اسکول نے تیسری جماعت میں زیر تعلیم کارتک اور پری پرائمری کے طالب علم پریانش کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ اس بنأ پر روک دیا گیا تھا کہ ان کے اوپر ایک لاکھ سے زائد رقم اسکول فیس کے طور پر بقایا تھی۔

دونوں طالب علم نے گزشتہ 30 اپریل کو ہائی کورٹ کو ایک خط لکھ کر بتایا تھا کہ ان کا دوسرے اسکول میں داخلہ نہیں ہوپارہا ہے کیونکہ موجودہ اسکول نے دونوں کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ روک رکھا ہے، ہائی کورٹ نے خط کو عرضی مانتے ہوئے اس پر سماعت کی۔

سماعت کے لیے ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ وکیل اچشوک اگروال کا کہنا ہے کہ' دہلی تعلیمی قوانین کی دفعہ 167 کے مطابق اسکول بقایا فیس جمع نہ ہونے پر اپنے طالب علم کا نہ اسکول رجسٹریشن سے کاٹ سکتا ہے لیکن اسکول کی فیس بقایا ہونے کے عوض میں طلبأ کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ نہیں روک سکتا۔

ہائی کورٹ نے وکیل کی دلیل کو قبول کرتے ہوئے دہلی کے کلاچی ہنس راج ماڈل اسکول کو دونوں طلبأ کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details