اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کا خط وارانسی کی نجی تنظیموں کے نام - وزیراعظم

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران وارانسی میں جن نجی تنظیموں نے عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کی تھی، وزیراعظم نے ان کی ستائش کی ہے۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے دوران وارانسی میں جن نجی تنظیموں نے عوام کا ہاتھ بٹایا تھا وزیراعظم نے ان کی ستائش کی ہے
عالمی وبا کوروناوائرس کے دوران وارانسی میں جن نجی تنظیموں نے عوام کا ہاتھ بٹایا تھا وزیراعظم نے ان کی ستائش کی ہے

By

Published : Aug 27, 2020, 5:42 PM IST

ریاست اترپردیش میں عالمی وبا کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بہت ساری نجی تنظیموں نے ضرورت مند لوگوں کو کھانا کھلانے اور ان کا پیٹ بھرنے کا کام کیا اور ساتھ ہی ان کولوگوں کو ماسک، سینیٹائزر اور ضرورت کی چیزیں بھی مہیا کرائیں۔

وزیراعظم کا خط وارانسی نجی تنظیموں کے نام

ان تمام باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے نو جولائی کو بنارس میں جتنی بھی نجی تنظیموں نے ضلع انتظامیہ کی مدد سے عوام کا تعاون کیا تھا ان سبھی سے مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی اور ان سب کی ستائش کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تمام نجی اداروں کو شکریہ کا خط بھیجا ہے۔ اس میں ہر ادارے کا ذاتی نام لیتے ہوئے انھوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تمام نجی اداروں کو شکریہ کا خط بھیجا ہے۔ اس میں ہر ادارے کا ذاتی نام لیتے ہوئے انھوں نے مبارکباد پیش کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے خط ملنے پر نندینی فاؤنڈیشن کے صدر ابھے شنکر تیواری بھی بہت خوش ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابھے شنکر تیواری نے کہا کہ بدھ کے روز مجھے وزیراعظم کا خط موصول ہوا۔ مجھے یہ خط دیکھ کر اور پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے وزیراعظم ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے دوران وارانسی میں جن نجی تنظیموں نے عوام کا ہاتھ بٹایا تھا وزیراعظم نے ان کی ستائش کی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری چھوٹی چھوٹی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے یہ خط ہمیں بھیجا ہے جس کے لیے ہم اور ہماری تنظیم زندگی بھر ان کا مقروض رہے گی۔

ابھے شنکر تیواری نے کہا کہ یہ خط موصول ہونے کے بعد ہماری تنظیم کے لوگوں میں ایک نئی توانائی پھیل گئی ہے۔ نئی توانائی سے لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ضرورت مند لوگوں تک پہنچیں اور ان کی خدمت جاری رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details