اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی آج میری ٹائم انڈیا سمٹ کا افتتاح کریں گے - ٰای ٹی وی بھارت کی خبر

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کا انعقاد وزارت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے ذریعہ 2 سے 4 مارچ تک ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر کیا جارہا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi will inaugurate the Maritime India Conference today
وزیر اعظم نریندر مودی آج میری ٹائم انڈیا کانفرنس کا افتتاح کریں گے

By

Published : Mar 2, 2021, 7:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2021, 7:58 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021‘ کا افتتاح کریں گے۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس اگلے دہائی تک بھارت کے میری ٹائم سیکٹر کے لیے ایک روڈ میپ کا تصور کرے گی اور بھارت کو گلوبل میری ٹائم سیکٹر میں سب سے آگے لے جانے کے لیے کام کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ

متعدد ممالک کے ممتاز مقررین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سربراہی اجلاس میں شریک ہوں اور بھارتی میری ٹائم ڈومین میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کا امکانی جائزہ لیں۔ ڈنمارک تین روزہ سربراہی اجلاس کے لیے شراکت دار ملک ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2021, 7:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details