اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی روانڈا کے صدر سے فون پر بات - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج روانڈا کے صدر پال کاگامے سے فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم مودی کی روانڈا کے صدر سے فون پر بات
وزیراعظم مودی کی روانڈا کے صدر سے فون پر بات

By

Published : Jun 6, 2020, 12:55 AM IST

وزیراعظم نے بات چیت کے دوران دو برس قبل کے اپنے تاریخی روانڈا دورے کے بعد سے دو فریقی تعلقات میں ہوئی پیش رفت کا اطمینان ظاہر کیا۔

روانڈہ کے صدر نے اس دورے کے دوران نریندر مودی کی طرف سے انہیں تحفے میں دی گئیں 200 گایوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان سے روانڈہ کے بچوں کے لئے دودھ کی پیداوار میں مدد ملی ہے اور ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دونوں لیڈروں نے کووڈ۔ 19 وبا سے دوران صحت نظام اور اقتصادیات کے لئے پیدا ہوئے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بحران سے ابھرنے اور شہریوں کو بہتر صحت یقینی بنانے کی سمت ممیں اپنے اپنے ممالک میں اٹھائے گئے اقدامات سے جڑی جانکاریاں مشترک کیں۔

دونوں لیڈروں نے موجودہ بحران کے دوران ایک دوسرے کے مہاجر شہریوں کو ہر ممکن مدد دینے پر اتفاق ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے بحران کی اس گھڑی میں روانڈا کے لوگوں کی صحت اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details