اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی آج بالاصاحب پاٹل کی سوانح عمری کا اجرا کریں گے - الاصاحب ویکھے پاٹل کی سوانح عمری کا اجراء

وزیراعظم نریندر مودی آج سابق مرکزی وزیر بالاصاحب ویکھے پاٹل کی سوانح عمری کا اجراء کریں گے۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم پرور رورل ایجوکیشن سوسائٹی کا نام تبدیل کر کے 'لوک نیتے ڈاکٹر بالاصاحب ویکھے پاٹل پرور رورل ایجوکیشن سوسائٹی' رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی آج بالاصاحب پاٹل کی سوانح عمری کا اجرا کریں گے
وزیر اعظم مودی آج بالاصاحب پاٹل کی سوانح عمری کا اجرا کریں گے

By

Published : Oct 13, 2020, 11:45 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سابق مرکزی وزیر بالاصاحب ویکھے پاٹل کی خود نوشت سوانح کا اجرا کریں گے گے اور 'پرور رورل ایجوکیشن سوسائٹی' کا نام تبدیل کرکے 'لوکاناٹی ڈاکٹر بالاصاحب ویکھے پاٹل پرور رورل ایجوکیشن سوسائٹی' رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی آج بالاصاحب پاٹل کی سوانح عمری کا اجرا کریں گے

پی ایم او نے کہا کہ پاٹل کی خود نوشت سوانح عمری کا عنوان 'دیہہ ویچوا کرنی' (اپنی زندگی کو کسی نیک کام کے لئے وقف کرنا) ہے اور یہ ایک مناسب عنوان ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی زراعت اور کوآپریٹوز سمیت مختلف شعبوں میں اپنے منفرد کام میں صرف کی ہے۔ معاشرے کے مفاد کے لئے سرشار تھے۔

اس کے علاوہ خود پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں بتایا کہ وہ آج پاٹل کی خودنوشت سوانح عمری کا اجرا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاٹل کئی بار لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں اور 84 سال کی عمر میں 2016 میں انتقال کر گئے تھے۔

'پرور رورل ایجوکیشن سوسائٹی' کا قیام 1966 میں احمد نگر ضلع کے لونی میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد دیہی عوام کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا تھا۔

یہ ادارہ طلبا کی تعلیمی، معاشرتی، ثقافتی، جسمانی اور نفسیاتی ترقی کے بنیادی مشن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details