وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، 'رمضان مبارک! میں سب کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ مقدس مہینہ اپنے ساتھ شفقت، ہم آہنگی اور ہمدردی کی فراوانی لائے۔ ہم کووڈ۔19 کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن فتح حاصل کریں اور ایک صحت مند دنیا تشکیل دیں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے رمضان کریم کی مبارک باد پیش کی واضح رہے کہ قومی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ علما کرام نے کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں گھروں میں ہی عبات و بماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے کہا، 'میں اعلان کرتا ہوں کہ ہفتہ کو دہلی میں پہلا روزہ ہوگا۔'
مفتی مکرم نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے افراد کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن کی پیروی کریں ہیں اور گھروں میں ہی عبادت اور تراویح نماز ادا کریں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے رمضان کریم کی مبارک باد پیش کی رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے سب سے مقدس مہینہ ہے۔ رمضان میں لوگ روزہ رکھتے ہیں اور سورج غروب ہونے تک کچھ نہیں کھاتے ہیں۔ ساتھ رمضان میں پورے مہینے نماز اور عبادت کی جاتی ہے۔