نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں'۔
وزیر اعظم مودی نے عید الفطر کی مبارک باد دی - مودی نے عید کی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کے لیے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔
وزیر اعظم مودی نے عید الفطر کی مبارک باد دی
اس سے پہلے صدر رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا'یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں'۔