اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ - وزیراعظم نے کہا کہ میں شیخ محمد بن زائد النہیان

وزیراعظم نے کہا کہ میں شیخ محمد بن زائد النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی دعوت پر یکم دسمبر 2023 کوسی او پی-28 کے عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی جا رہا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ اہم تقریب متحدہ عرب امارات کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے-Prime Minister Leaves for Dubai

وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ
وزیراعظم ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 10:15 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ترقی پذیر دنیا کی کوششوں کو مناسب موسمیاتی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ مودی نے ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ وہ پالم ٹیکنیکل ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں شیخ محمد بن زائد النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی دعوت پر یکم دسمبر 2023 کوسی او پی-28 کے عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی جا رہا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ اہم تقریب متحدہ عرب امارات کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے، جو موسمیاتی کارروائی کے میدان میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔

اپنی تہذیبی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان نے ہمیشہ موسمیاتی کارروائی پر زور دیا ہے یہاں تک کہ جب ہم سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہماری جی20 صدارت کے دوران، آب و ہوا ہماری ترجیح میں سرفہرست تھی۔ نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ میں موسمیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی پر متعدد ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔ میں ان مسائل پر اتفاق رائے کو آگے بڑھانے کے لیے سی او پی-28 کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی او پی28 پیرس معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرے گا، اور موسمیاتی کارروائی کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ایک راہ تیار کرے گا۔ بھارت کی طرف سے بلائی گئی وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں، گلوبل ساؤتھ نے مساوات، موسمیاتی انصاف، اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ موافقت پر زیادہ توجہ دینے کے اصولوں پر مبنی ماحولیاتی کارروائی کی ضرورت پر بات کی۔ یہ اہم ہے کہ ترقی پذیر دنیا کی کوششوں کو مناسب آب و ہوا کی مالی اعانت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ان کے پاس مساوی کاربن اور ترقی کی جگہ تک رسائی ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جہاں تک موسمیاتی کارروائی کی بات ہے تو ہندوستان اس پر کھرا اترا ہے۔ قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی، جنگلات، توانائی کے تحفظ، مشن لائف جیسے مختلف شعبوں میں ہماری کامیابیاں دھرتی ماں کے تئیں ہمارے لوگوں کے عزم کا ثبوت ہیں۔ میں کلائمٹ فائنانس، گرین کریڈٹ اقدام اور لیڈ آئی ٹی سمیت خصوصی تقریبات میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔ میں دبئی میں موجودکچھ دیگر رہنماؤں سے ملنے اور عالمی موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے موقع کا بھی منتظر ہوں۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details