نئی دہلی: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav پر تشکیل دی گئی قومی کمیٹی کی بدھ کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں میٹنگ Modi Chair Meeting ہوئی، جس میں اس تقریب کو منائے جانے کے تعلق سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔
مودی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا، ''آزادی کا امرت مہوتسو پر تشکیل قومی کمیٹی کی میٹنگ میں کل حصہ لیا۔ ملک کی ترقی کے سفر میں اس اہم سنگ میل کو منانے کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو کی اور اپنے عظیم آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ قومی کمیٹی کی دوسری میٹنگ بدھ کی شب ہوئی جس میں لوک سبھا کے اسپیکر، گورنرز، مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، سیاسی قائدین، عہدیداروں، میڈیا پرسنز، روحانی پیشوا، فنکاروں، فلمی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ اہم لوگوں سے حصہ لیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'آزادی کا امرت مہوتسو Azadi Ka Amrit Mahotsav ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب پوری دنیا کورونا وبا کے بحران کا سامنا کر رہی ہے اور ہم بھی اس سے استثنیٰ نہیں ہیں۔ اس بحران نے ہمیں نیا سبق سکھایا ہے اور اس کی وجہ سے موجودہ نظام میں تبدیلی سے کووڈ کے بعد کے دور میں نیا عالمی نظام ابھر رہا ہے۔