اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: میڈیا کی آزادی پر سوال، صحافی تنظیموں میں تشویش - media restrictions in Kashmir

پریس کونسل آف انڈیا نے جموں و کشمیر میں میڈیا کی آزادی پر بندشوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر: میڈیا کی آزادی پر سوال، صحافی تنظیموں میں تشویش

By

Published : Aug 28, 2019, 2:25 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:38 PM IST

صحافی تنظیموں نے آج پریس کونسل آف انڈیا کے کشمیر میں میڈیا پر بندشوں کے معاملے میں سپریم کورٹ منتقل کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی اور پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین ریٹائرڈ چیف جسٹس چندرمولی کمار پرساد سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی مداخلت کو عدالت سے واپس لیں۔

کشمیر: میڈیا کی آزادی پر سوال، صحافی تنظیموں میں تشویش

نئی دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ اس میٹنگ میں پریس ایسوسی ایشن، پریس کلب آف انڈیا، ایڈیٹرز گلڈ اور انڈین ویمن پریس کور کی صحافی تنظیمیں موجود تھیں۔

انڈین ویمن پریس کور کے جنرل سکریٹری وینیتا پانڈے نے کہا کہ 'ہم جموں و کشمیر میں میڈیا کی آزادی پر عائد بندشوں کی مذمت کرتے ہیں، جو انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا ،"پی سی آئی کے چیئرمین کا پی سی آئی کی طرف سے مداخلت کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں کشمیر ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھاسن کی جانب سے دائر درخواست میں ایک طرفہ کارروائی قابل مذمت ہے"۔

سینئر صحافی ارملیش سنگھ نے کہا کہ پی سی آئی چیئرمین کو پی سی آئی کی 28 رکنی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہئے۔اس کے ساتھ ہی انہیں اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ان کی طرف سے دائر درخواست کو بھی واپس لینا چاہئے۔

خیال رہے کہ کشمیر ٹائمز کی ایکزیکیٹیو ایڈیٹر انورادھا بھسین کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے سات دنوں میں جواب دینے کو کہا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details