اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالا تر' - police lathi charge at utter pradesh

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سورا بھاسکر اور ذیشان ایوب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ 'عوام' سے انتقام لینے کی مذمت کرتے ہوئے عدالت سے از خود کاروائی کی اپیل کی۔

ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانا سمجھ سے باہر
ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانا سمجھ سے باہر

By

Published : Dec 26, 2019, 7:37 PM IST

سورا بھاسکر اور ذیشان ایوب نے آج دہلی میں واقع پریس کلب پہنچ کر بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا پیغام سنایا۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ اترپردیش میں مظاہروں کے دوران جو تشدد ہوا، اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی تھی، مگر پولیس نے جس بربریت سے ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا، لوگوں پرگولیاں برسائیں، وہ سمجھ سے باہر ہے۔

ایک خاص طبقے کو نشانہ بنانا سمجھ سے باہر

ذیشان ایوب نے کہا کہ اترپردیش وہ جگہ ہے جہاں ہم ہندوستان کا تصور کرتے ہیں وہاں اس طرح کے مظالم کے بارے میں ہم سوچ ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے جب ہم ساتھ کھڑے ہو کر ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور پولیس کے ذریعہ قانون کے ساتھ کھلواڑ کی گئی ہو تو ایسے وقت میں عدالتی انکوائری ضروری ہوجاتی ہے۔

دونوں اداکاروں نے ایک ویڈیو پیغام سنایا جس میں انوراگ کشیپ سمیت کئی اہم لوگوں نے اترپردیش میں ایک خاص طبقہ پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت اس پر توجہ دے اور از خود کاروائی کرے۔

بالی ووڈ کے اداکاروں بہ شمول سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی خاموشی کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ذیشان نے کہا کہ جو لوگ بول رہے ہیں، ان کو سنئے، جب اتنے لوگ سڑک پر اترے ہوئے ہیں تو ان پر توجہ دی جائے، بالی ووڈ اہم نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details