اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر کووند کا کورونا وائرس ٹسٹ آج - President Ramnath Kovind to undergo coronavirus test

کورونا وائرس دنیا بھر میں تشویش کا باعث بنا ہوا ہے وہیں بھارت میں بھی یہ خطرناک وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

President Ramnath Kovind to undergo coronavirus test
صدرجمہوریہ کا آج کورونا وائرس ٹسٹ

By

Published : Mar 21, 2020, 8:32 AM IST

کورونا وائرس سے بڑھتی تشویش کے درمیان بھارت کے لیے ایک بُی خبر یہ آئی کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو، کویڈ-19 کا ٹسٹ کروانا پڑ رہا ہے کیوں کہ ان سے ایک رکن پارلیمنٹ نے ملاقات کی تھی جس نے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک گلوکارہ کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

راشٹرپتی بھون کے ایک ذرائع کے مطابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا ٹسٹ آج کیا جائے گا۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ نے صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں شرکت کی جبکہ دشینت سنگھ نے گلوکارہ کنیکا کپور کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی جو کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں 96 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔ کئی اراکین پارلیمان نے خود کو آئیسولیٹ (الگ تھلگ) کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details