اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر نے قومی بزرگ ایوارڈ پیش کئے - غریب سینیئر سٹیزنز

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بزرگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کرنے والے اداروں اور افراد کو جمعرات کے روز 'قومی ويوودھ اعزاز' سے نوازا۔

صدر نے قومی بزرگ ایوارڈ پیش کئے

By

Published : Oct 3, 2019, 11:37 PM IST


كووند نے کہا کہ 'بھارتی ثقافت ہمیں 'ماتردوو بھو' اور 'پتردیوو بھو' کی تعلیم دیتی ہے۔'ويوشریشٹھ' افراد ہمارا سرمایہ ہیں، ہماراثقافتی ورثہ ہیں۔ اپنے سے بڑوں، بزرگوں کا خیال رکھ کر، انہیں احترام دے کر آپ زندگی میں کافی اونچا اٹھ سکتے ہیں۔ بزرگوں کی دعائیں ہمیشہ ہی مدگار ثابت ہوتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر شہری سماجی اور قومی زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ لازمی طور پر ایسا ماحول بنائے رکھنا چاہئے جس میں وہ آزادی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔

اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت، وزیر مملکت كرشن پال گوجر، رام داس اٹھاولے اور رتن لال کٹاریا، وزارت میں سیکرٹری نیلم ساہنی، وزارت کے سینئر افسر اور بڑی تعداد میں بزرگ شہری موجود تھے۔

یہ ایوارڈ بزرگ افراد خاص طور پر غریب سینیئر سٹیزنز کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر سروس فراہم کرنے والے اہم سینیئر شہریوں اور اداروں کو دئے جاتے ہیں۔

یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے حضرات مختلف علاقوں سے آتے ہیں۔ یہ ایوارڈ ملک کے کسی بھی حصے کے اداروں، تنظیموں اور افراد کو دیے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں سےنامزدگیاں طلب کی جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details