نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ بایو ٹیکنالوجی کےصدر پروفیسر محمد زاہد اشرف کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنےمؤقر ویزیٹر ایوارڈ سے سرفراز کیا،جوجامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے باعث افتخار ہے۔ویزیٹر کانفرنس 2022سے پہلے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقسیم انعام پروگرام کے پروفیسر محمد اشراف کو ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر بھیم موجود تھیں۔Jamia Professor Mohammad Zahid Ashraf
اونچائی پر جانے کے بعد آکسیجن کی قلت کی وجہ سے خون کے تھکے جمنے کے راز سے پردہ اٹھانے کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ ملاہے۔انھیں انعام کے طورپر توصیفی سند کے ساتھ ڈھائی لاکھ روپے کی رقم بھی ملی ہے۔ پروفیسر اشرف کو یہ ایوارڈ حیاتیاتی سائنس زمرے میں دیا گیا ہے جس میں کل29 انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ان کی تحقیق نے اونچائی پر انتہائی تشویش ناک ماحولیاتی حالات میں خون جمنے کے علاج اور اس کی تشخیص کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔آکسیجن کی قلت اور قلب و شریانوں سے متعلق امراض میں ان کے اہم رول کے سلسلے میں پروفیسر اشرف کی گراں قدر تحقیقی خدما ت کے پیش نظر انھیں یہ انعام دیا گیاہے۔
حال ہی میں پدم شری اعزاز سے سرفراز پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر اشرف کو اس اعزا ز پرمبارک باد پیش کی او رکہاکہ یونیورسٹی کی تحقیقی حصولیابیوں کا یہ اعتراف ہے۔انھوں نے زورد ے کر کہا کہ جامعہ کے شاندار سفر میں متعدد انعامات و اعزازت پہلی مرتبہ آئے ہیں۔پروفیسر اشرف کی کامیابی دوسری فیکلٹی اراکین کے لیے علمی مصروفیتوں کے ساتھ افضلیت کے حصول کے لیے باعث تحریک ہوگی۔