اردو

urdu

ETV Bharat / state

Guru Nanak Jayanti مرمو اور مودی نے گرو نانک دیو کے پرکاش پرو پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی - مرمو نے گرو نانک جینتی کی مبارکباد دی

مرمو نے ٹویٹ کیا ’’گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک اور بیرون ملک تمام ہم وطنوں اور خاص طور پر سکھ بھائیوں اور بہنوں کو میری دلی نیک خواہشات۔ Murmu extends greetings Guru Nanak Jayanti

مرمو اور مودی نے گرو نانک دیو کے پرکاش پرو پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
مرمو اور مودی نے گرو نانک دیو کے پرکاش پرو پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

By

Published : Nov 8, 2022, 11:57 AM IST

نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گرو نانک دیو جی کی جینتی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ مرمو نے ٹویٹ کیا ’’گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک اور بیرون ملک تمام ہم وطنوں اور خاص طور پر سکھ بھائیوں اور بہنوں کو میری دلی نیک خواہشات۔

نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا ’’سکھ پنتھ کے آدی گرو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش پر مبارکباد۔ آپ جیسے روحانی شعور رکھنے والے ذہنوں کی رہنمائی میں ہی ہندوستان نے وشوا گرو کے طور پر شہرت حاصل کی۔ ایک دوستانہ، ہمہ گیر مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے آپ کے الفاظ آج بھی مثالی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’آپ کو شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کی بہت بہت مبارکباد۔ ان کی عظیم تعلیمات ایک منصفانہ اور ہمدرد معاشرے کی تعمیر کی ہماری کوششوں میں ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔ Modi extends greetings Guru Nanak Jayanti

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ رہنماؤں نے گرو نانک جینتی پر مبارکباد پیش کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details