اردو

urdu

Holi Festival 2023 مرمو اور مودی نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

By

Published : Mar 8, 2023, 1:10 PM IST

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہولی مبارک ہو۔ آپ کی تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور جوش کے رنگ ہمیشہ برستے رہیں۔' Murmu and Modi Wishes on Holi

مرمو اور مودی نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی
مرمو اور مودی نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز رنگوں کے تہوار ہولی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ مرمو نے ٹویٹ کیا، "تمام ہم وطنوں کو خوشی اور جوش کے تہوار ہولی کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پیار اور بھائی چارے کا یہ تہوار ہمارے متنوع معاشرے اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ میری خواہش ہے کہ رنگوں کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور نئی توانائی لائے"۔ مودی نے آج ٹویٹ کیا، " ہولی مبارک ہو۔ آپ کی تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور جوش کے رنگ ہمیشہ برستے رہیں۔ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، "رنگ، جوش، خوشی کے تہوار ہولی پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ تمنا ہے کہ خوشی کا یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں نئی ​​توانائی پیدا کرے"۔

ہولی کے پیش نظر ملک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش کے متھرا میں ملک اور بیرون ملک کے عقیدت مندوں نے ہولی کھیلی۔ اس دوران برج کے مندروں میں لوگوں کو ہولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کے اہلکار تعینات نظر آئے۔ وہیں ہریدوار میں پتنجلی یونیورسٹی کے اسپورٹس گراؤنڈ میں یونیورسٹی کے چانسلر سوامی رام دیو اور وائس چانسلر آچاریہ بال کرشنا کی موجودگی میں 'ہولی کوتسو یگ' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بابا رام دیو اور آچاریہ بالکرشن نے تمام حاضر بچوں اور عقیدت مندوں کے ساتھ ہولی منائی اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں سے ہولی کھیلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details