اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گاندھی جی کا پیغام عالمی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے'

صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سچائی، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی لاکر دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرنے والا ہے۔'

By

Published : Oct 2, 2020, 4:43 AM IST

president
president

انہوں نے مہاتما گاندھی کی 151 ویں برسی کے موقع پر بابائے قوم کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہر سال 2 اکتوبر کو گاندھی جی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں یاد کیا جاتا ہے۔ وہ ساری انسانیت کے لئے تحریک کا وسیلہ ہیں۔ ان کی لافانی حیثیت معاشرے کے کمزور ترین افراد کو تقویت اور طاقت فراہم کرنے والی ہے۔

صدر نے بتایا کہ 'مہاتما گاندھی کی سچائی، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی لاکر دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرنے والا ہے۔ ان کی زندگی کی معنویت کل بھی تھی اور آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ گاندھی جی کے تجویز کردہ خیر سگالی اور رواداری کے راستے سے ہی سب سے بڑے مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ گاندھی جی کی اپنی زندگی اس راہ پر چلنے کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ برے چاہنے والوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرنا چاہئے اور سب کے ساتھ محبت، رحم دلی اور عفو و درگذر کرنا چاہئے۔ ہمارے خیالات، الفاظ اور اعمال میں یکسانیت ہونی چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details